پاکستان کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں،نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کو خط

  اسلام آباد:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو تہنیتی پیغام بھجوایا ہے،بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ کر یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےیوم پاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں،ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چا ہتے ہیں،اس کے لئے اعتماد، دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔

 بھارتی وزیر اعظم نے مزید کہاکہ انسانیت کے لئے اس مشکل دور میں کورونا چیلنج سے نمٹنے پر آپ کو اور پاکستان کے عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں، بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کا خط دفترخارجہ کے حوالے کیا گیا۔

Comments are closed.