پاکستان تحریک انصاف حکومت کا تیسرا سال بھی مہنگائی کے لحاظ سے عوام بھاری رہا، آٹے کا تھیلا 118 روپے 48 پیسے، چینی 16 روپے 51 پیسے چکن 91 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ایک سال میں مہنگائی کی شرح 8.59 سے بڑھ کر 10.87 فیصد ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں آٹے کا بیس کلو کاتھیلا 118 روپے 48 پیسے مہنگاہوا،، آٹے کے تھیلے کی قیمت 1010 سے 1128 روپے تک پہنچ گئی، بیف 59 روپے 50 پیسے جبکہ مٹن 125 روپے 67 پیسے مہنگاہوا ، چینی اوسط 16روپے51 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 97 روپے 43 پیسے فی کلو تک پہنچی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انڈے30 روپے 61 پیسے، دال ماش 11 روپے 70 پیسے، دال چنا 8 روپے 13 پیسے مہنگی ہوئی، ایک سال میں چاول7روپے64 پیسے فی کلومہنگے ہوئے۔ دہی 14روپے 45 پیسے فی کلو جبکہ کیلے39روپے 64 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران تازہ دودھ 10 روپے79پیسے فی لٹرمہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 36روپے 12پیسے اضافہ ہوا، گھی کا ڈھائی کلو گرام کا ڈبہ 129 روپے 36 پیسے مہنگا اورخوردنی تیل کا ڈھائی لیٹر کا گیلن 261 روپے 81 پیسے مہنگاہوا، دال، جون 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.59 فیصد تھی جواب بڑھ کر 10.87 فیصد ہوچکی ہے۔
Comments are closed.