وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ ایران، حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے اہم دورے پر مشہد پہنچ گئے، جہاں ان کا مشہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے ان کا خیرمقدم کیا۔

اپنے دورے کے دوران محسن نقوی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی، جہاں انہوں نے مختلف مقدس مقامات کا دورہ کیا، نوافل ادا کیے اور خصوصی دعا کی۔

انہوں نے پاکستان اور خطے کے لیے امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستانی زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران زائرین کی سہولتوں میں اضافے کے لیے باہمی مشاورت سے مزید اقدامات کریں گے۔

Comments are closed.