جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف کیس عالمی عدالت انصاف کو مسترد کرنا چاہیے: اسرائیل

عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل نے اپنے غزہ آپریشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ججز رفح میں آپریشن روکنے اور فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے انخلا کی جنوبی افریقہ کی درخواست کو خارج کردیں۔

اسرائیل کی وزارتِ انصاف کے عہدے دار گیلاد نوم نے جنوبی افریقہ کے کیس کو حقائق اور حالات سے مکمل طور پر الگ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ “نسل کشی” کے گھناؤنے الزام کا مذاق اڑاتا ہے۔ اسرائیلی عہدے دار نے اسے “مقدس کنوینشن کا کھلا استحصال” قرار دیا۔

اسرائیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اپنے غزہ کے حملے کی فوجی ضرورت کا دفاع کیا اور ججوں سے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے رفح میں اسرائیل کی کارروائی روکنے اور دستبردار ہونے کا حکم دینے کی درخواست کو مسترد کر دیں۔

جنوبی افریقہ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں اسرائیل پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے غزہ میں “نسل کشی” کو تیز کر دیا ہے اور اس نے ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ رفح پر اسرائیلی حملے کو روکنے کا حکم دیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.