انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی، انگلش کپتان جو روٹ نے کین ولیمسن سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دبئی سے جاری ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے مطابق ٹاپ پوزیشن پر تبدیلی آ گئی، بھارت کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں بڑی کامیابی سمیٹنے والے انگلش کپتان جو روٹ نے کیوی قائد کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ میں ساتواں نمبر برقرار ہے، بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر ہیں، شاہین شاہ آفریدی بھی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
Comments are closed.