ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں پر چین نے ’گہری تشویش‘ ظاہر کی ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش ہے اور وہ فریقین پر تحمل سے کام لینے پر زور دیتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین عالمی برادری بالخصوص اثرورسوخ رکھنے والے ممالک کو کہتا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کریں۔
Comments are closed.