مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیل کے دیرینہ اتحادی امریکہ کی طرف سے مزید فوجی کمک خطے کی طرف روانہ کر دی ہے۔
یہ امریکی اقدام ایک ایسے وقت اٹھایا گیا ہے، جب غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف اسرائیل کی چھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں وسعت آنے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔
اس خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا، جب یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر ایک فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینیئر کمانڈر اور چھ دیگر افسران مارے گئے تھے۔
تہران نے اس حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے اس کارروائی کا جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔
Comments are closed.