ایران کےسپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی وفات کے بعد ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر کو عبوری صدر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
محمد مخبر صدارت کی ذمے داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ 50 روز میں نئے صدر کا انتخاب بھی منعقد کرائیں گے۔
سید علی خامنہ ای نے صدر کی ہلاکت پر پانچ روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
Comments are closed.