اسحاق ڈار کی بدھ کو پاکستان واپسی، وزیرخزانہ کا حلف اٹھائیں گے
لندن میں وزیراعظم شہبازشریف اور نوازشریف ملاقات میں فیصلہ، بدھ کی ٹکٹ کرائی ہے، کل حتمی فیصلہ ہوگا:سابق وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو
لندن : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی منگل کو پاکستان واپس آنے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نئے وزیرخزانہ ہوں گے۔ مفتاح اسماعیل معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
اسحاق ڈار کی واپسی کا فیصلہ نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات میں ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف امریکہ کے دورے سے سیدھا لندن روانہ ہوئے جہاں انہوں نے نوازشریف سے ملاقات کی۔
نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کا وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پاکستان روانہ ہونے کا امکان ہے۔اسحاق ڈار منگل کو وزارت کا حلف اٹھاسکتے ہیں۔تاہم دوسری جانب حکومتی ذرائع نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔
دوسری جانب لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک دو دن میں پاکستان واپس جاوں گا۔ملاقات اچھی رہی ہے۔کل پھر میٹنگ ہے۔حتمی فیصلہ کل ہوگا۔یہ ہماری فیملی میٹنگ ہے۔میں نے بدھ کی سیٹ کروائی ہوئی ہے۔صحافی کے اس سوال پر کہ کیاآپ وزیراعظم کےساتھ پاکستان جارہےہیں؟اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر آپ کہتے ہیں تو میں چلا جاتا ہوں۔
Comments are closed.