کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

زخمی سکیورٹی گارڈ کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے، محمد اسرار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور منتقل کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق  کابل میں پاکستان کے  سفارت خانے  پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری  دہشتگرد  تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ پاکستانی ناظم الامور قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔ گارڈ محمد اسرار شدید زخمی ہو گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، زخمی سکیورٹی گارڈ کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے، محمد اسرار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور منتقل کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Comments are closed.