اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی سہولیات کی درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے اخبار اور ٹی وی کی سہولت کی بحالی، بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو، اور ذاتی معالج سے چیک اپ کی اجازت طلب کی ہے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں بنیادی انسانی سہولیات فراہم کی جائیں، جن میں ہفتہ وار بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے، روزانہ اخبارات تک رسائی، اور ذاتی معالج سے طبی معائنہ شامل ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ نے 10 جنوری 2025 کو اپنے فیصلے میں ذاتی معالج سے متعلق کچھ نہیں لکھا اور اس آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری

Comments are closed.