اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف آپریشن کر کے پارلیمنٹ ہاؤس میں پناہ لئے تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی پولیس نے ایم این اے زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے حراست میں لیا۔
پولیس کی جانب سے اویس احمد چٹھہ، سید شاہ احمد، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، یوسف خان، مولانا نسیم شاہ اور احمد شاہ خٹک کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاری سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹوں کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، شیر افضل مروت، زبیر خان کو پارلیمنٹ ہاؤس سے نکلتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، زرتاج گل پارلیمنٹ ہاؤس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔
Comments are closed.