عمران خان سے اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی
بنی گالہ میں سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ ہے،سابق وزیراعظم پچھلے کئی ماہ سے اسلام آباد میں مقیم نہیں ہیں، ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس نہیں لگائی جا سکتی، ترجمان اسلام آباد پولیس
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، عمران خان کی سیکیورٹی پرایک ڈی ایس پی سمیت 170 اہلکار تھے،یہ اہلکار بنی گالہ رہائشگاہ پر شفٹوں میں ڈیوٹی کرتے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی سے ایف سی اور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار بھی واپس لے لئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کے 50 اہلکار واپس روانہ ہوگئے ہیں
اسلام آباد میں سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ کی سیکیورٹی کا معاملہ۔
بنی گالہ میں سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ ہے۔
سابق وزیراعظم پچھلے کئی ماہ سے اسلام آباد میں مقیم نہ ہیں۔
ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس نہیں لگائی جا سکتی۔#ICTP
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 27, 2023
ترجمان اسلام آباد کے مطابق بنی گالہ میں سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ ہے،سابق وزیراعظم پچھلے کئی ماہ سے اسلام آباد میں مقیم نہیں ہیں، ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس نہیں لگائی جا سکتی۔
Comments are closed.