راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے بھر پورکارروائی کرتے ہوئے سات دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا۔ دہشتگرد پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 نومبر کی درمیانی رات خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔۔دہشت گرد ٹانک اور گردونواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کو سراہا اور سکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کاکہناہے کہ ملک سے دہشت گردی کےخاتمے تک ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔۔
Comments are closed.