غزہ پر تیسرے روز بھی اسرائیل کی بمباری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی مسلسل دوسرے روز بمباری جاری ہے، دوسرے روز اسرائیل کی جانب سے مہاجر کیمپ پر راکٹ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 بچے اور ایک خاتون شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کی تازہ کارروائیوں اور حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات، فرانس، چین اور دیگر ممالک نےغزہ میں پیشرفت پر بحث کیلئے کل سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بلانے کی درخواست کردی ہے۔ادھر اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے تل ابیب، اشدود، عسقلان اور سدیروت پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کیے اور اپنے بیان میں کہا کہ جنگ ابھی شروع ہوئی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 5 سالہ بچی سمیت 15 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائدزخمی ہوئے تھے

Comments are closed.