سپین کی وزیر دفاع مارگریٹا رُوبلز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف حقیقی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ حقیقی معنوں میں نسل کشی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا امن اور دو ریاستوں کے ساتھ ساتھ رہنے کی ضمانت ہے۔
یہ اقدام اسرائیلی حکومت یا پھر قابل احترام اسرائیلیوں کے خلاف نہیں ہے۔ یہ غزہ میں تشدد کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے اٹھایا گیا قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم سب کا دہشت گردی کے خلاف جدوجہدایک مشترکہ ہدف ہے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہم سب متحد ہیں۔
Comments are closed.