اسرائیل، رمضان میں مسلمانوں کو الاقصیٰ میں عبادت کی اجازت دے:امریکہ

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے ہم اسرائیل پر یہ زور دے رہے ہیں کہ وہ ماضی کے طریقہ کار کی طرح رمضان کے دوران پرامن عبادت گزاروں کو الاقصیٰ تک رسائی کی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک صحیح کام کرنا ہی نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کو مذہبی آزادی دینے کا بھی ایک معاملہ ہے جس کے وہ مستحق ہیں اور جس کا ان پر حق ہے۔ لیکن ایک ایسا معاملہ بھی ہے جو اسرائیل کی سلامتی کے لیے براہ راست اہمیت رکھتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسرائیل کی سلامتی کے مفاد میں نہیں ہے کہ وہ مغربی کنارے یا وسیع تر علاقے میں کشیدگی کو ہوا دے۔

اسرائیل یہ جائزہ لے رہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران یروشلم میں عبادت کے معاملے کو کیسے حل کیا جائے۔ مسلمانوں کے نزدیک یہ مقدس مہینہ قمری کیلنڈر کے لحاظ سے 10 یا 11 مارچ کو شروع ہو رہا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.