“ایران پر اسرائیل کا حملہ افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے”: نواز شریف

قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “انتہائی افسوسناک” اور “موجودہ دور کی سب سے بڑی غلطی” قرار دیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا:

> “آج کے دور میں اس سے بڑی کوئی غلطی نہیں ہو سکتی۔ اسرائیل کا اس طرح حملہ کرنا زیادتی ہے اور ناقابلِ قبول ہے۔”

نواز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس معاملے میں فوری کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے میں مزید جنگ اور تباہی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے سفارتی ذرائع کو فوری فعال کیا جانا چاہیے۔

یہ بات یاد رہے کہ نواز شریف ان دنوں نجی مصروفیات کی بنا پر انگلینڈ کے شہر لندن میں مقیم ہیں اور وہ عالمی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کی صبح اسرائیل نے ایران پر وسیع پیمانے پر حملہ کیا، جس میں ایرانی فوج کے سربراہ سمیت درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اس حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی بھی جاری ہے، اور خطے میں جنگی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

Comments are closed.