جنگ بندی کا امریکی مطالبہ مسترد، اسرائیل کا فلسطین پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو  نے سفاکیت کی ہر حد پار کرتے ہوئے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا.

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن کے جنگ بندی کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں غزہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا.

واضع رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے آج اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات کی اور فلسطین کے ساتھ جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کیا. امریکی صدر نے کہا کہ اس کشیدگی کے دوران سینکڑوں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے.

اسرائیلی وزیراعظم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوبائیڈن کی کال کے چند لمحوں اسرائیلی ملٹری ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اپنی فورسز کو غزہ پر بمباری جاری رکھنے کی ہدایت دی. اس موقع پر نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کے تحفظ اور مقاصد کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رکھے گا.

Comments are closed.