اسلام آبادانفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات(آئی ٹی ای ایس) کی قومی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 47.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 21-2020 کے دوران آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کی برآمدات کا حجم 1.98 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2020 میں جولائی تا مئی 20-2019 کے دوران برآمدات سے 1.29 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کے ابتدائی گیارہ مہینوں کے دوران آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کی قومی برآمدات میں 0.69 ارب ڈالر یعنی 47 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ 2023 تک شعبہ کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی چھ ہزار سے زیادہ کمپنیاں دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک کو آئی ٹی کی مصنوعات اور خدمات فراہم کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں فری لانسنگ کی خدمات کے حوالہ سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور پاکستان کی متعدد آئی ٹی کمپنیاں دنیا کی کئی معروف اور بڑی کمپنیوں کو خدمات فراہم کررہی ہیں۔
Comments are closed.