طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑیں گے، اسد عمر
پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، اسد عمر کا بیان
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بھی کہا ہے کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
Comments are closed.