توقع ہے نئی فوجی قیادت اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی، عمران خان
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائینٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کو عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار اداکرےگی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائینٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد دی۔
Congratulations to Gen Sahir Shamshad Mirza as new CJCSC & Gen Syed Asim Munir as new COAS. We hope new mly ldrship will work to end prevailing trust deficit that has built up in last 8 months between the nation and the State. Strength of the State is derived from its people. pic.twitter.com/5k4fVA2UGb
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 30, 2022
عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار اداکرےگی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں قائداعظم محمد علی جناح کا ایک فرمان بھی شائع کیا
Comments are closed.