ضروری نہیں کہ ادارے کا ہر ایک شخص بھی اسی احترام و محبت کا حقدار ہو، اسد عمر
اگر ڈی جی آئی ایس پی آر سننا چاہتے ہیں کہ شہداء اور اداروں توہین کیا اور کیسے ہوتی ہے تو مدد کئے دیتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر موجودہ وزیرِ دفاع کی قومی اسمبلی میں مشہورِ زمانہ تقریر سماعت فرمائیں، یہ وزیر ایوان میں کھڑے ہو کر برملا کہتا ہے کہ اداروں ںے عوام کی ہڈیوں سے گوشت تک نچوڑ اور اتار لیا ہے، اسد عمر کا ٹویٹ
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ترجمان پاک فوج کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے کل کے بیان نے عمران خان کیخلاف بےبنیاد الزامات عائد کئے ہیں، عمران خان نے کبھی اداروں کیخلاف بات نہیں کی بلکہ درحقیقت عمران خان نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی ضرورت پر آواز اٹھائی ہے، اسد عمر نے کہا کہ افراد پر تنقید کو ہرگز اداروں پر تنقید کا رنگ نہ دیا جائے، آئی ایس پی آر بتائے اگر اداروں کا کوئی شخص کوئی غلط کام نہیں کرتا تو کورٹ مارشل کیوں کئے جاتے ہیں، ماضی میں تو جنرل آفیسرز تک کا کورٹ مارشل کیا گیا۔
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ اگر اداروں کے افراد ایسے کام کرتے ہیں جس سے کورٹ مارشل کے حقدار ٹھہرتے ہیں تو انفرادی حیثیت میں ان پر تنقید کیوں ممکن نہیں، افراد پر تنقید کو اداروں پر تنقید کا رنگ دینے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، اہلکاروں کیجانب سے قومی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر ادارہ محبت و احترام کا حقدار ہے، ضروری نہیں کہ ادارے کا ہر ایک شخص بھی اسی احترام و محبت کا حقدار ہو۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر ڈی جی آئی ایس پی آر سننا چاہتے ہیں کہ شہداء اور اداروں توہین کیا اور کیسے ہوتی ہے تو مدد کئے دیتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر موجودہ وزیرِ دفاع کی قومی اسمبلی میں مشہورِ زمانہ تقریر سماعت فرمائیں، یہ وزیر ایوان میں کھڑے ہو کر برملا کہتا ہے کہ اداروں بے عوام کی ہڈیوں سے گوشت تک نچوڑ اور اتار لیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے ادارے اور ایک سینئیر آرمی آفیسر پر غیر ذمہ دارانہ الزامات بالکل بھی قابل قبول نہیں، یہ الزامات غیر ضروری ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی فوج انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہے۔ پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے،وردی پوش اہلکاروں کے ذریعےغیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجودہے۔ مفادپرستوں کےفضول الزامات سےفوجیوں کی عزت کوداغدارکیاجارہاہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ادارہ حسدسےاپنےافسروں اورسپاہیوں کی حفاظت کرےگا، ادارے پر لگائے گئے بےبنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہیں،کسی کوبھی ادارےیاافسران کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت سےدرخواست کی گئی ہےمعاملےکی تحقیقات کرے۔حکومت ادارےاورافسرکیخلاف ہتک عزت پر قانونی کارروائی کرے۔
Comments are closed.