امریکہ میں خون جمنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد جانس اینڈ جانسن منگل کو یورپ میں اپنی ویکسین کی تقسیم روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم یورپی محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر ان معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم نے یورپ میں اپنی ویکسین کی فراہمی معطل کرنے کا کا فیصلہ کیا ہے۔
چھ افراد کے خون جمنے ( بلڈ کلاٹنگ) کی شکایت موصول ہونے کے بعدامریکی فیڈرل ہیلتھ ایجنسیوں نے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کے استعمال کو روکنے کی سفارش کردی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق تمام چھ وصول کنندگان 18 سے 48 سال کی عمر کی خواتین ہیں۔ ان وصول کنندہ گان میں ویکسین لگانے کے 13 دن بعد خون جمنے، بلڈ پریشر کم ہونے اور پلیٹ لیٹس کم ہونے کی علامات ظاہر ہوگئی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق امریکی ادارہ برائے صحت و وبائی امراض کی مشاورتی کمیٹی بدھ کے جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین سے منسلک معاملات کا جائزہ لے گی جس میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ماہرین بھی شامل ہوں گے۔امریکی حکام کی اس اہم میٹنگ میں جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ ویکسن کے استعمال پر عارضی پابندی سے متعلق حتمی فیصلہ بدھ کے روز کیا جائے گا۔
Comments are closed.