سربراہ جے یو آئی کو حکومت میں شامل ہونے کی ایک بار پھر دعوت

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سے گزشتہ شب ملاقات کی۔

جس میں انہوں نے سربراہ جے یو آئی کو حکومت میں شامل ہونے کی ایک بار پھر دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم کا مسودہ لانے کا مطالبہ کردیا، جس پر وزیراعظم نے انہیں پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و جمہوریت سے متصادم قانون کی جے یو آئی سمیت کوئی اپوزیشن حمایت نہیں کرے گی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.