جے یو آئی شیرانی گروپ کا پی ٹی آئی سے مذہبی سیاسی معاملات پر اتحاد کا اعلان

 جمیعت علما اسلام کے شیرانی گروپ کی خیبر پختونخواہ ہاوس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے شیرانی گروپ اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔ دونوں جماعتوں کے مابین باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے۔ سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے۔دونوں جماعتوں کے مابین رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ارفع مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد سیاست کا امتیاز ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاتر، اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والے معاملات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں

Comments are closed.