اسلام آباد : جسٹس عائشہ ملک نےسپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس عائشہ ملک کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے بطور سپریم کورٹ جج حلف لیا، تقریب حلف برداری میں ججز،وکلاء،عدالتی اسٹاف اورمیڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
جسٹس عائشہ ملک کی تقریب حلف برداری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ آج خوشی کا دن ہے۔وکلا بھی پرمسرت دکھائی دیئے، تقریب کے بعد جسٹس عائشہ ملک کے ساتھ ان کی فیملی اور سینئر وکلا تصاویر بنواتے رہے۔جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دی۔۔
Comments are closed.