جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں کیوریٹو ریونیو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد : جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ کیس میں کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے حکومتی درخواست پر ان چمبر سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد بھی چیمبر میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے جس پر عدالت نے کہا کہ یہی سمجھیں فیصلہ محفوظ ہوگیا ہے، جلد فیصلہ جاری کر دیا جائے گا، موقف تھا آئین و قانون میں دوسری نظرثانی کی گنجائش نہیں ہے۔

عدالت نے جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ کیس میں کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پی ٹی آئی دور میں جسٹس فائز کے خلاف کیوریٹوریو پیٹشن دائر ہوا تھا، تاہم موجودہ حکومت نے گزشتہ دنوں اس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments are closed.