کابل:حملے میں بچ جانے والے ناظم الامورعبید نظامی کی وطن واپسی

عبید نظامانی پہلے سے طے شدہ دورے کے تحت پاکستان آئے ہیں،عبید نظامانی دورے کے دوران اہم امور پر مشاورت کرینگے

اسلام آباد : کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عبید نظامانی پہلے سے طے شدہ دورے کے تحت پاکستان آئے ہیں۔عبید نظامانی دورے کے دوران اہم امور پر مشاورت کرینگے۔

پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی آئندہ چند دنوں تک واپس کابل جائیں گے۔عبید نظامانی گزشتہ ہفتے پاکستانی سفارتخانے پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔عبید نظامانی کو بچاتے ہوئے سپاہی اسرار محمد کو تین گولیاں لگیں تھیں۔سپاہی اسرار کو حملے کی رات ہی پاکستان منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.