اسٹونیا۔ بحیرہ بالٹک کے کنارے آباد چھوٹے سے یورپی ملک اسٹونیا کی تاریخ میں پہلی بار صدر مملکت کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر بھی ایک خاتون فائز ہوگئیں ہیں۔اسٹونیا میں گزشتہ ہفتے دو سیاسی جماعتوں نے اتحادی حکومت بنانے اور پہلی بار کسی خاتون کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
گزشتہ ہفتے اسٹونیا کی اہم ترین سیاسی جماعتوں ریفارم اور سینٹر پارٹی کے درمیان اتحاد ہونے کے بعد 43 سالہ کاجا کلاس کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔اور اب انہوں نے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر نئی تاریخ رقم کردی۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق کاجا کلاس نے 26 جنوری کو حلف اٹھانے کے بعد پہلے خطاب میں قوم کو یقین دہانی کروائی کہ وہ خطے میں اپنے ملک کا وقار بحال کروائیں گی۔
کاجا کلاس کا اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات استوار کرکے اسٹونیا کی ایک بالٹک قوم کے طور پر شناخت کو روشناس کروائی گی۔کاجا کلاس جہاں ملک کی پہلی وزیر اعظم ہیں، وہیں انہوں نے اپنی 14 رکنی کابینہ میں نصف تعداد خواتین کی رکھی ہیں، جن میں سے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.