وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کرم میں امن کے لیے حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی ایک دانستہ کوشش ہے، جو ناکام ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ واقعہ ان شرپسند عناصر کی کارروائی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، لیکن صوبائی حکومت اور عوام مل کر ان کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان امن معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرم کے لوگ امن چاہتے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شرپسند عناصر کی نشاندہی کریں اور انہیں قانون کے حوالے کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
علی امین گنڈاپور نے یقین دلایا کہ حکومت اور علاقہ عمائدین کی مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی، اور مکمل امن کے قیام تک اقدامات کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود اور دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments are closed.