خیبرپختونخوا : علماء کا دہشتگردوں اور دہشتگرد کارروائیوں کیخلاف فتویٰ جاری

جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے، ہر شخص کو جہاد کے اعلا ن کا حق نہیں ۔قانون کی پاسداری سے گریز کرنا شرعاَ ناجائز ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف مکاتب فکر کے علما نے دہشتگردی کے خلاف واضح اعلان

پشاور : خیبرپختونخوا کے مختلف دارالعلوم اور مدارس کے جید علما ءنے دہشت گردوں اوردہشت گردکارروائیوں کو مسترد کر دیا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف مکاتب فکر کے علما نے دہشتگردی کے خلاف واضح اعلان کیا ہے جس میں دارالعلوم سرحد پشاور، جامعہ دارالعلوم حقانیہ اور تنظیم المدارس کے علما نے فتویٰ جاری کیا۔

وفاق المدارس العربیہ، ربط المدارس، وفاق المدارس اسلفیہ،وفاق المدارس الشیعہ، جامع تعلیم القران اور علما کونسل خیبرپختونخوا کی جانب سے دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کے علماء کا دہشت گردوں اور دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف فتویٰ میں علماء نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے، ہر شخص کو جہاد کے اعلا ن کا حق نہیں ۔قانون کی پاسداری سے گریز کرنا شرعاَ ناجائز ہے، فوجی جوان اور پولیس اہلکار پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے اگر مارے جائیں تو شہید ہیں ۔

علما ء کی جانب سے جاری فتوے میں کہا گیا ہے کہ حاکم ِ وقت کے خلاف خروج بغاوت ہے، اس کے مرتکبین سزا کے مستحق ہیں، اسلامی ریاست کے اندر فتنہ و فساد ریاست کے خلاف محاذ آرائی جائز نہیں جبکہ لسانی، علاقائی، مذہبی، مسلکی اختلافات اور قومیت کے نام پر تخریب و فساد پھیلانا جائز نہیں ہے۔

Comments are closed.