لندن : برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو سینٹ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، آرچ بشپ نےبادشاہ چارلس کوکنگ ایڈورڈ تاج پہنایا جس کے بعد شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ بن گئے ہیں۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ ایبے میں جاری ہے جس میں مختلف رسومات ادا کی جا رہی ہیں، گزشتہ 70 سال کے دوران تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے۔ تقریب میں آرچ بشپ آف کینٹربری نے بادشاہ چارلس سوئم سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط کر دیے، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی ہے۔
𝐓𝐡𝐞 𝐂𝐫𝐨𝐰𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐨𝐟 𝐓𝐡𝐞 𝐊𝐢𝐧𝐠
The Archbishop of Canterbury places St Edward’s Crown on The King’s anointed head. The clergy, congregation and choir all cry ‘God Save The King’.#Coronation pic.twitter.com/kGrV3W0bky
— The Royal Family (@RoyalFamily) May 6, 2023
تقریب میں شرکت کیلئے پرنس ہیری بھی ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے ہیں جبکہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین اور پرنسس این بھی تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہیں۔تاجپوشی کی یہ روایت 1066 میں شروع ہوئی تھی جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، شاہ چارلس سوئم نے 40ویں بادشاہ کا تاج اپنے سر پر سجایا ہے، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجے اور توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
Three cheers for Their Majesties!#Coronation pic.twitter.com/7cMWlPBEkI
— The Royal Family (@RoyalFamily) May 6, 2023
تاج پوشی کی تقریب کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا 4 ٹن سونے کی بنی ہوئی اسٹیٹ کوچ میں روانہ ہوئے جو کہ جارج سوئم کیلئے بنائی گئی تھی، وہ 39 ممالک کے 4 ہزار فوجی اہلکاروں کے ایک میل طویل جلوس میں واپس بکنگھم پیلس پہنچے۔بکنگھم پیلس میں واپسی کے بعد شاہی خاندان بالکونی میں آیا، شاہ چارلس نے شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بکنگھم پیلس کی بالکونی سے فلائی پاسٹ کا معائنہ کیا، اس موقع پر شاہ چارلس نے عوامی نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا، سلامی میں رائل نیوی کے جہازوں نے شرکت کی۔
What a #Coronation
Thank you to everyone who made today so special
📸 View a selection of images from the day athttps://t.co/Kxs1qLi509 pic.twitter.com/NiARa2Ttim
— Department for Culture, Media and Sport (@DCMS) May 6, 2023
شاہ چارلس کی مرحوم والدہ کی تاجپوشی کے بعد یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تقریب تھی، ہزاروں لوگ سڑکوں پر کھڑے تقریب کا نظارہ کرتے رہے جبکہ دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں نے اسے ٹیلی وژن سکرینز پر دیکھا۔اتوار کو رات آٹھ بجے ونڈسر کیسل میں ’کورونیشن کانسرٹ‘ منعقد ہوگا جس میں ایک ہزار افراد شریک ہوں گے جبکہ پیر 8 مئی کو برطانیہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
👸🤴🇬🇧
📷 @ChrisJack_Getty pic.twitter.com/PIWR6EB3N4
— The Royal Family (@RoyalFamily) May 6, 2023
Comments are closed.