لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

ایک کیس میں عبوری ضمانت منظور، عدالت نے تھانہ کوہسارمیں درج مقدمے میں آئندہ سماعت پر پولیس کوریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس سے متعلق 10 مقدمات میں ضمانت کنفرم ہوگئی۔ایک کیس میں عبوری ضمانت بھی منظور کر لی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 425 میں آئندہ سماعت پرپولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

عمران خان دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عمران خان کی 5،5 ہزار روپے مچلکوں میں ضمانت منظورکی۔۔عمران خان کے وکیل بابراعوان کاکہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف ایک ہی نوعیت کے پندرہ مقدمات درج ہیں۔استدعا ہے کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے۔

Comments are closed.