فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیرس سمیت ملک کے 19 علاقوں میں لاک ڈاون میں چار ہفتوں کی توسیع کا اعلان کردیاہے۔ انھوں نے عوام سے سماجی میل جول سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔صدر نے کہاہے کہ 26 اپریل تک اسکول،ڈے کئیر سنٹرز بند رہیں گےفرانس میں وائرس کے پھیلاو میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیاہے۔
ملک بھر میں لاک ڈاون کا آغازشام 7 بجے سے ہوگا۔ صدر ملک بھر کے کاروباری افراد سے قانون پر عمل درآمد ممکن بنانے کی اپیل کی ہے۔فرانس میں 8.5ملین سے زائد افراد کو ویکسین کا پہلا انجکشن لگ چکاہے۔انھوں نے بتایا کہ ویکسینیشن کے آغاز کے بعد 80سال سے زائد عمر کے افراد کی اموات میں واضع کمی ہوئی ہے۔
Comments are closed.