پاکستان کیلئے بڑا دن: مِیڈ اِن پاکستان موبائل فونزکی پہلی کھیپ مشرق وسطیٰ ارسال

وزارت تجارت نے برآمدی شعبے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا، پاکستان میں تیار کردہ فور جی موبائل فونز کی پہلی کھیپ مشرق وسطیٰ بھجوا دی گئی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج پاکستان کے شعبہ برآمدات کے لئے بڑا دن ہے، پاکستان میں تیار کردہ انووی ٹیلی کام کے 5 ہزار 500 موبائل فونز کی پہلی کھیپ مشرق وسطیٰ بھجوا دی گئی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے اس سے ہائی ویلیوو ایڈڈ پاکستانی برآمدات کے نئے دور کا آغاز ہوگا

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ یہ ہماری مصنوعات کی تنوع کا آغاز بھی ہے، پاکستان کے دیگر موبائل مینوفیکچررز سے درخواست ہے کہ وہ اس مثال کی پیروی کرتے ہوئے جارحانہ انداز میں اپنی مصنوعات برآمد کریں۔

Comments are closed.