سپین دارلحکومت میڈرڈ فلسطین کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا سینکڑوں افراد کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف قومیتوں کے حامل سینکڑوں افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ مظاہرے کی کال فلسطینی اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمات کی جانب سے دی گئی تھی۔ تنظیمات نے آنے والے دنوں میں اسرائیل کے خلاف مزید مظاہروں کا اعلان کیاہے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بیبرزاٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے نعرے بازی کی، فلسطینی عوام کی جدوجہد زندہ باد، جیت فلسطین کی ہوگی، اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں،نوجوان فلسطینی سکارف پہن رکھے تھے اور چہروں پر فلسطینی پرچم بنا رکھے تھے۔

مظاہرے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے شریک ہوئے۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے جنگ بندی اور عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed.