اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کومنتقل کرنے سے انتظامیہ کا انکار

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی جس میں جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کر سکتے ، جیل میں جگہ کم ہے 250 خواتین پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

 

Comments are closed.