“نابالغوں کو مینڈیٹ دیا گیا، پختونوں کے حقوق غصب ہوئے”: ایمل ولی خان

مردان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے پختونوں کے مینڈیٹ کے معاملے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسیوں پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی والے صوبے میں ایک سکول تک نہیں بنا سکتے، اور اب یونیورسٹیاں بیچ رہے ہیں۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ پہلے کٹے، بھینس اور گاڑیاں بیچ ڈالیں، اور آخر میں توشہ خانہ فروخت کیا۔

انہوں نے کہا کہ گند کے خاتمے پر ہر کوئی خوش ہے، لیکن یہ اقدامات عوام کے مفادات کے خلاف ہیں۔

انہوں نے اپنی پارٹی کے نظریات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ باچا خان کے نظریے اور ولی خان کی سیاست پر کاربند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی پیکا ایکٹ کے خلاف ہے اور اس معاملے پر وہ میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایمل ولی خان کے اس خطاب نے سیاسی حلقوں میں تازہ بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی تک کوئی رسمی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments are closed.