پاکستان مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت نہ جانے کا اعلان کردیا، مریم اورنگزیب کہتی ہیں حکومت نے عید والے دن عدالت پر حملہ کیا، عدالتیں حکومت کی جانب سے کی جانے والی توہین پر عمران خان اور ٹولے کو طلب کریں۔
راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر نظر ثانی کی درخواست دائر نہیں کرے گی، حکومت نے عدالتی فیصلے کی توہین کی اب یہ معاملہ شہباز شریف اور حکومت کا نہیں بلکہ عدالت اور حکومت کا ہے، اب نظر ثانی حکومت کو کرنی ہے۔
نون لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ عدالتی احاکامات کی خلاف ورزی پر نوٹس لیں، عمران خان، مرزا شہزاد اکبر، وزارت داخلہ، امیگریشن اور کیبنیٹ ڈویزن کو طلب کریں، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر آج اس طرح عدالتی احکامات کی توہین ہوتی رہی تو کل سے کوئی بھی عدالت کا حکم نہیں مانے گا، یہ امر عدلیہ کی ازادی اور جمہوریت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔
Comments are closed.