ن لیگ کی مریم نواز پولنگ کے دوران پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتی رہیں

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی کارکنوں کے حوصلے بڑھاتی رہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا مسلم لیگ (ن) کے کارکن ڈٹ گئے۔ نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو تحریک نے انتہائی متحرک کارکنوں کو جنم دیا۔ مریم نواز نے ایک انتخابی دفتر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مقابلہ ہی نہیں ا س لئے غنڈہ گردی ہی ان کا سہارا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ سے مقابلہ نہ کر سکو تو پورے خاندانوں کے ووٹ ہی کینسل کرا دو مگر اب بوڑھا ہو یا جوان، سب ووٹ چوروں کو گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔

Comments are closed.