جو صبرکرے اور اپنا فیصلہ اللّہ پر چھوڑ دے، اس سے ڈرنا چاہیے: مریم نواز کا ردعمل

مریم نواز نے والد نواز شریف کی تصویر اور خبر کا تراشہ شیئر کیا جس پر قرآن کی آیت درج ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبرکرے اور اپنا فیصلہ اللّہ پر چھوڑ دے۔ان کا کہنا تھاکہ اس میں ظالموں کیلئے بہت بڑا سبق ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

گلگت بلتستان کے سینئر ترین جج نے پاکستان کے سینئر ترین جج کے حوالے سے اپنے حلفیہ بیان میں لکھا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد تک جیل میں رہنا چاہئیں۔ جب دوسری جانب سے یقین دہانی ملی تو وہ (ثاقب نثار) پرسکون ہو گئے اور ایک اور چائے کا کپ طلب کیا‘۔

Comments are closed.