9 مئی کیس :شاہ محمود قریشی سمیت 6 رہنما بری، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 8 کو 10،10 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے 9 مئی کو شیرپاؤ پل پر ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کئی اہم رہنماؤں کو دہشتگردی کے مقدمے میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ کچھ کو بری کر دیا گیا۔

یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں قائم خصوصی عدالت میں سنایا، جہاں تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 97/23 کی کارروائی مکمل کی گئی۔

اہم نکات:

🔹 پراسیکیوشن کی طرف سے 61 گواہان نے شہادتیں ریکارڈ کروائیں، جبکہ پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے دلائل مکمل کیے۔
🔹 14 ملزمان کے خلاف ٹرائل مکمل ہوا، جن میں سے:
— 8 کو سزا
— 6 کو بری کر دیا گیا۔

سزا پانے والے رہنما:

عدالت نے جن رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ان میں شامل ہیں:

ڈاکٹر یاسمین راشد

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ

سینیٹر اعجاز چوہدری

میاں محمود الرشید

خالد قیوم

ریاض حسین

علی حسن

افضال عظیم پاہٹ

بری ہونے والے افراد:

عدالت نے درج ذیل 6 افراد کو بری کر دیا:

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

زباس مان

افتخار احمد

رانا تنویر

حمزہ عظیم پاہٹ

اعزاز رفیق

پس منظر:

یہ مقدمہ 9 مئی 2023 کو شہر پاؤ پل لاہور پر ہونے والے پرتشدد مظاہروں سے متعلق ہے، جس میں سرکاری املاک کو جلایا گیا۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے واقعے کی دہشت گردی، توڑ پھوڑ، اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ 4 ماہ میں سنانے کی ڈیڈلائن کے تحت ٹرائل کورٹ نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنایا۔

Comments are closed.