سری نگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل اور خطے میں امن قائم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے طالبان کی سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لئے بھارتی حکام کے دوحہ کے حالیہ خفیہ دورے کی خبروں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ دوحہ جاکر طالبان کے ساتھ بات کرسکتے ہیں تو انہیں مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے ہمارے ساتھ اور پاکستان کے ساتھ بھی بات کرنی چاہیے۔
کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل اور خطے میں دیر پا امن کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر کی قیادت اور پاکستان کے ساتھ بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات ناگزیر ہیں۔
Comments are closed.