بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میزبان ٹیم نے 184 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
کینگروز کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پانچویں روز آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 340 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال اور رشبھ پنت کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
بھارت کی پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جیسوال نے 84، روہت شرما نے نو، کے ایل راہل صفر، وراٹ کوہلی پانچ، رشبھ پنت 30، رویندرا جڈیجہ دو، نتیش کمار ریڈی ایک اور اکش دیپ سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے تین، تین، نیتھن لائن نے دو جب کہ مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Comments are closed.