میکسیکو میں سب وے ٹرین کو حادثہ، 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کے دارالحکومت میں سب وے ٹرین پٹڑی سے اتر کر اوورپاس سے گر گئی، حادثے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

سب وے ٹرین میکسیکو شہر کے آلیوس سٹیشن پر پٹڑی سے اتری ، حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 70 افراد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ میکسیکو کا سب وے سسٹم امریکا میں نیویارک کے بعد دوسرا بڑا سب وے سسٹم ہے جس کے ذریعے ایک دن میں 40 لاکھ افراد سفر کرتے ہیں ۔ مارچ 2020 میں بھی میکسکو سب وے کو پیش آنے والے ایک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 41 زخمی ہو گئے تھے۔

Comments are closed.