میاں نواز شریف نے یہ کہیں نہیں کہا پی آئی اے خریدنے جا رہے ہیں

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں بولی ہوئی، پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائیٹس کا مسئلہ تو ہے، میاں نواز شریف نے یہ کہیں نہیں کہا پی آئی اے خریدنے جا رہے ہیں، پی آئی اے کو خریدنے کا پنجاب حکومت کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نےکہا کہ کل گورنر سندھ بھی پی آئی اے والے معاملے پر بات کر رہے تھے، کوئی بھی صوبائی حکومت اپنی ایئرلائن کو لانچ کر سکتی ہے، فی الحال صوبہ پنجاب میں ایسی کوئی تجویز نہیں، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا، کاروبار کے حالات کو سازگار بنانا حکومت کا کام ضرور ہوتا ہے، کوئی اور یا صوبے اور کاروباری حضرات مل کر ایئرلائن بنائیں تو یہ بھی ٹھیک ہے۔

ان کا کہنا تھا گنڈاپور اپنی ہی نوعیت کا نمونہ ہے جو اللہ نے بھیجا ہے، ان کے دور میں بشریٰ بی بی کی مرضی سے رانا ثنااللہ اور احسن اقبال پرظلم کیا گیا، دعا کر سکتی ہوں بشریٰ بی بی کے لئے آسانیاں پیدا ہوں لیکن ان کو توشہ خانہ کے جواب تو دینے پڑیں گے، بقول بانی پی ٹی آئی کے رسیدیں تو ان کو دینی پڑیں گی۔

سموگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیسے ہی ہوا کا رخ لاہور کی طرف ہوتا ہے تو انڈیکس تبدیل ہوجاتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز آج بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھیں گی، ہمیں اپنی سٹریٹیجی کے بارے علم ہے، فارن آفس کے ذریعے خط بھیجا جائے گا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 280 کے قریب ہے، بزرگ اور بچے گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں۔

Comments are closed.