ونڈوز11 متعارف۔۔ صارفین کمپیوٹر،لیپ ٹاپ پرموبائل ایپس استعمال کرسکیں گے

واشنگٹن: معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے 5برس بعداپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11 لانچ کر دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ساتیا نڈیلا نے ونڈوز 11 کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا کو بتایا کہ ونڈوز 11 رواں برس کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی اور اس کی خاص بات یہ ہو گی کہ اس میں نیا ایپ سٹور ہے جس کے تحت صارفین اپنے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ پر اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن سے مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ونڈوز 11 کے نئے ایپ سٹور پر سافٹ ویئر بنانے والوں کو مائیکرو سافٹ کو کمیشن دینا نہیں پڑے گا اس کے علاوہ ونڈوز 11 میں مقامی خبر رساں اداروں کو بھی براہِ راست شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نئی ونڈوز میں گیمز کے شوقین افراد لیے ایکس باکس ایپلی کیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ونڈوز کے صارفین کی تعداد1 ارب 30 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

Comments are closed.