اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت نے بتایا ہے یمن کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں تقریباﹰ پچاس افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کشتی پر دو سو ساٹھ سے زائد تارکین وطن سوار تھے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ یمن کی ساحلی حدود میں ایک کشتی ڈوب گئی، جس کی وجہ سے درجنوں افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
اس بیان کے مطابق ایک سو چالیس افراد لاپتہ ہیں جبکہ اکہتر کو بچا لیا گیا۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اس کشتی میں سوار افراد کی قومیتوں کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔
ایکس پر اس بیان کے کچھ گھنٹوں بعد آئی او ایم نے کہا کہ انچاس افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔ خدشہ ہے کہ لاپتہ ہونے والوں میں زیادہ تر افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہوں گے۔
Comments are closed.