میڈرڈ۔ سپین کی سماجی حقوق کی قائمقام وزیر آئیون بیلیرا نے قائمقام صدر پیدرو سانچز سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت اسرائیل سے فوری طورپر سفارتی تعلقات معطل کرے۔یورپی سطح پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ وزیر نے سپین سے اسرائیل کے ساتھ برآمدات روکنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔
ہسپانوی وزیر نے اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یورپی یونین امریکہ کی پیروی کررہاہے۔ انھوں کہاکہ وہ کسی بھی قسم کے تشدد کی مذمت کرتی ہیں۔ فلسطین میں موجودہ حالات کا ذمہ دار صرف اسرائیل ہے۔
انھوں نے حکومتی اتحادی جماعت سوشلسٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت دو جماعتوں کے اتحاد سے قائم ہے۔ اگر سوشلست حکومت کا موقف بیان کرتے ہیں تو پودیموس بھی حکومت کا حصہ ہے ہم بھی حکومت کی ترجمانی کرتے ہیں۔
واضع رہے گزشتہ دنوں حکومتی اراکین کی جانب فلسطین کی حمایت پر سپین میں اسرائیلی سفارتخانے نے پریس ریلیز جاری جس میں حکومتی اراکین کے بیانات کی مذمت کی گئی تاہم سپین کی وزارت خارجہ نے پریس ریلیز کو مسترد کردیاتھا
We need exemplary economic sanctions on Netanyahu and all those responsible for the genocide of the Palestinian people in the Gaza Strip. We also need an immediate arms embargo. Europe can and must act with autonomy and seek peace. pic.twitter.com/asNERZwVuF
— Ione Belarra (@ionebelarra) October 18, 2023
Comments are closed.